۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
افتتاحی تقریب

حوزہ/المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبۂ اسلام آباد کے تعاون سے جامعہ النجف کوٹلی امام حسین (ع) میں تحقیقات کی اہمیت اور طلباء کی ضرورت کے پیشِ نظر جدید لیب ”دار التحقیق“ کا افتتاح کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبۂ اسلام آباد کے تعاون سے جامعہ النجف کوٹلی امام حسین علیہ السلام میں طلباء کی تحقیقات کی ضرورت اور جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک جدید لیب کا افتتاح کیا گیا ہے، جس میں جامعہ المصطفیٰ کی طرف سے جناب ڈاکٹر ندیم عباس اور برادر حیدر عباس نے جدید کمپیوٹرز اور کئی لاکھ کتابوں پر مشتمل سافٹ ویئر نصب کیا۔

جامعہ المصطفی کے تعاون سے جامعہ النجف کوٹلی میں جدید لیب کا افتتاح

ای لیب کا افتتاح جامعہ النجف کے پرنسپل جناب علامہ محمد رمضان توقیر کے دست مبارک سے ہوا۔

انہوں نے جامعہ المصطفیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید لیب سے طلباء کو تحقیق کے میدان میں آسانی ہو گی اور طلباء میں تحقیق کے جذبے کو فروغ ملے گا۔

آخر میں انہوں نے جامعہ المصطفیٰ اور جامعہ النجف کی ترقی اور توفیقات خیر میں اضافے کے لیے دعا کی اور اس موقع پر طلباء نے بھی جدید لیب کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کیا۔

جامعہ المصطفی کے تعاون سے جامعہ النجف کوٹلی میں جدید لیب کا افتتاح

جامعہ المصطفی کے تعاون سے جامعہ النجف کوٹلی میں جدید لیب کا افتتاح

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .